hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39540

.

كنز العمال

39540
Kanz al-Ummal
39527- "يلقى على أهل النار الجوع، فيعدل ما هم فيه من العذاب فيستغيثون فيغاثون بطعام من ضريع ذي غصة، فيذكرون أنهم كانوا يجيزون الغصص في الدنيا بالشراب فيستغيثون بالشراب فيدفع إليهم الحميم بكلاليب الحديد، فإذا دنت من وجوههم شوت وجوههم فإذا دخلت بطونهم فيقولون: ادعوا خزنة جهنم! فيقولون! ألم تك تأتيكم رسلكم بالبينات؟ قالوا: بلى، قالوا: فادعوا! وما دعاء الكافرين إلا في ضلال، فيقولون: ادعوا مالكا! فيقولون: يا مالك! ليقض علينا ربك، فيجيبهم: إنكم ماكثون، فيقولون: ادعوا ربكم فلا أحد خير من ربكم، فيقولون: {رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْماً ضَالِّينَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ} ، فيجيبهم: {اخْسَأُوا فِيهَا وَلا تُكَلِّمُونِ} ، فعند يئسوا من كل خير، وعند ذلك يأخذون في الزفير والحسرة والويل." ش، ت - عن أبي الدرداء"
٣٩٥٢٧۔۔۔ جہنمیوں پر بھوک طاری کی جائے گی وہ اس عذاب کے برابر ہوجائے گی جس میں وہ مبتلا ہوں گے وہ فریاد کریں گے تو کانٹے دار اٹکنے والے کھانے سے ان کی فریاد رسی کی جائے گی تو انھیں یاد آئے گا کہ وہ دنیا میں اٹکنے والے کھانے کو پانی سے اتار لیتے تھے چنانچہ وہ پانی مانگیں گے تو لوہے کے آنگڑوں کے ساتھ انھیں کھولتا ہوا پانی دیا جائے گا جب وہ ان کے مہنوں کے قریب ہوگا تو انھیں جلادے گا جب ان کے پیٹوں میں پہنچے گا تو وہ کہیں گے : جہنم کے پہرے داروں کو بلاؤ ! ہو کہیں گے : کیا تمہارے پاس تمہارے رسول واضح دلائل لے کر نہیں آئے تھے وہ کہیں گے کیوں نہیں ! وہ کہیں گے : پکارو ! وہ پکاریں گے اور کافروں کی دعا و پکار بےکار ہوگی۔
پھر وہ کہیں گے : مالک کو بلاؤ ! وہ کہیں گے : اے مالک تمہارا رب ہمیں موت دیدے وہ انھیں جواب دے گا : تم یہیں ٹھہروگے پھر وہ کہیں گے : تم اپنے کو پکاروتمہارے سے بہتر کوئی نہیں چنانچہ وہ کہیں گے : ہمارے رب ! ہم پر ہماری بدبختی چھاگئی اور ہم گمراہ لوگ تھے ہمارے رب ! ہمیں یہاں سے نکال پھر اگر ہم نے ایسا کیا تو ہم ظالم ہوں گے اللہ تعالیٰ انھیں جواب دیں گے : اس میں دفع ہوجاؤ اور مجھ سے بات نہ کرو اس وقت وہ ہر اچھی امید سے ناامید ہوجائیں گے اور اسی وقت چیخ و پکار حسرت و افسوس کرنا شروع کردیں گے۔ (ابن ابی شیبۃ ترمذی عن ابی الددراء)
کلام :۔۔۔ ضعیف الترمذی ٤٨٢