39567- "مسند علي" عن نعيم بن دجاجة قال: دخل أبو مسعود عقبة بن عمرو الأنصاري على علي بن أبي طالب فقال له علي: أنت الذي تقول: لا تأتي على الناس مائة سنة وعلى الأرض عين تطرف؟ أخطأت إستك الحفرة! إنما قال: لا يأتي على الناس مائة سنة على الأرض عين تطرف ممن هو اليوم حي، وإنما رخاء هذه الأمة وفرجها بعد المائة."حم، ع، ك، ض
٣٩٥٦٧۔۔۔ (مسندعلی) نعیم بن دجاجہ سے روایت ہے کہ ابومسعود عقبہ بن عمروانصاری حضرت علی (رض) کے پاس آئے تو حضرت علی (رض) نے ان سے فرمایا : تم ہی کہتے ہو کہ لوگوں پر سو سال نہیں گزریں گے کہ کوئی جھپکنے والی آنکھ باقی ہو تم سرین کے بل گرو ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو یوں فرمایا : سو سال میں آج جو لوگ ہیں ان میں کوئی زندہ ہیں بچے گا اس امت کی خوشحالی و کشادگی سو سال کے بعد ہے۔ (مسند احمد ، ابویعلی حاکم ، سعید بن منصور)