39574- عن الضحاك بن فيروز الديلمي عن أبيه: إن أول ردة كانت في الإسلام ردة كانت باليمن على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم على يدي ذي الحمار عبهلة بن كعب - وهو الأسود - في عامة مذحج خرج بعد حجة الوداع فجاءتنا كتب النبي صلى الله عليه وسلم يأمرنا فيها أن نبعث الرجال لمجادلته ومصاولته وأن نبلغ كل من رجا عنده شيئا من ذلك عن النبي صلى الله عليه وسلم، فقام معاذ في ذلك بالذي أمر به فعرفنا القوة ووثقنا بالنصر."سيف، ك".
٣٩٥٧٤۔۔۔ ضحاک بن فیروز ادیلمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں سب سے پہلا ارتداد جو اسلام میں ظاہر ہوا وہ یمن میں گدھے والے عیلہ بن کعب اور وہ اسود ہے کے ہاتھ پر ظاہر ہوا مذبح کے سال وہ حجۃ الوادع کے بعد نکلا تو ہمارے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خطوط آئے جن میں ہمیں یہ حکم دے رہے تھے کہ ہم اس کے مقابلہ کے لیے لوگوں کو بھیجیں اور یہ کہ ہم ہر شخص کو جس کے بارے میں وہ امید رکھتا ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات پہنچائیں تو معاذ بن جبل اس کو لیکر اٹھے جس کا انھیں حکم دیا گیا ہیں ہم سمجھ گئے کہ قوت ہے اور ہمیں مدد کا یقین ہوگیا۔ (سیف بن عمرو حاکم)