39598- عن سواد بن أبي عمار قال قال عوف بن مالك: يا طاعون! خذني إليك، فقالوا: أما سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "كلما طال عمر المسلم كان خيرا له"! قال: بلى، ولكني أخاف شيئا إمارة السفهاء وبيع الحكم وسفك الدماء وقطيعة الرحم وكثرة الشرط ونشوءا يتخذون القرآن مزامير."ش".
٣٩٥٩٨۔۔۔ سواد بن ابی عمار سے روایت ہے کہ عوف بن مالک (رض) نے فرمایا : اے طاعون ! مجھے بھی ختم کردے ! لوگوں نے آپ سے کہا : کیا آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نہیں سنا آپ نے فرمایا : جب بھی مسلمان کی عمر لمبی ہوتی ہے اس کے لیے بہتری ہوتی ہے آپ نے فرمایا : کیوں نہیں لیکن مجھے ایک چیز کا ڈر ہے اور وہ بیوقوف لوگوں کی حکومت اور حکم کو بیچنا، خونوں کو بہانا،۔ قطع رحمی کرنا، پولیس والوں کی کثرت اور ایسے نئے لوگوں کا ظہور جو قرآن کو سازوبانسری بنالیں گے۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)