39618- عن عبد الله بن عمرو قال: " إنكم ستغزون القسطنطينية ثلاث غزوات: الأولى يصيبكم فيها بلاء، والثانية يكون بينكم وبينهم صلح حتى تبنوا في مدينتهم مسجدا وتغزون أنتم وهم عدوا وراء القسطنطينية، وأما الثالثة فيفتحها الله عليكم بالتكبير فيخرب ثلثها ويحرق الله ثلثها وتقسمون الثلث الباقي كيلا." نعيم".
٣٩٦١٨۔۔۔ عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے فرمایا : تم قسطنطنیہ میں تین جنگیں کروگے پہلی میں تمہیں کافی مشقت اٹھانا پڑے گی دوسری تمہارے اور ان میں صلح کی صورت میں ہوگی یہاں تک کہ تم ان کے شہر میں ایک مسجد بھی بناؤگے پھر تم اور وہ قسطنطنیہ کے پیچھے دشمن سے جنگ کرو گے تیسری میں اللہ تعالیٰ تمہیں تکبیر کے ذریعہ ان پر فتح دے گا چنانچہ اس کا ایک ثلث (تہائی) ویران ہوگا ایک تہائی کو اللہ تعالیٰ جلد دے گا اور باقی ایک تہائی کو تم ناپ کر تقسیم کرلوگے۔ (رواہ ابونعیم)