hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3964

.

كنز العمال

3964
Kanz al-Ummal
3964 – "علي رضي الله عنه" عن علي بن ربيعة، قال: "حملني علي خلفه، ثم سار بي إلى جانب الحرة، ثم رفع رأسه إلى السماء فقال: اللهم اغفر لي ذنوبي إنه لا يغفر الذنوب أحد غيرك، ثم التفت إلي فضحك، فقلت: يا أمير المؤمنين استغفارك ربك والتفاتك إلي تضحك؟ فقال حملني رسول الله صلى الله عليه وسلم خلفه، ثم سار بي إلى جانب الحرة ثم رفع رأسه إلى السماء فقال: "اللهم اغفر لي ذنوبي فإنه لا يغفر الذنوب أحد غيرك"، ثم التفت إلي فضحك، فقلت: يا رسول الله استغفارك ربك والتفاتك إلي تضحك؟ قال: "ضحكت لضحك ربي لعجبه لعبده، إنه يعلم أنه لا يغفر الذنوب أحد غيره" "ش وابن منيع" وصحح.
3964: (علی (رض)) علی بن ربیعہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں مجھے حضرت علی (رض) نے اپنے پیچھے سواری پر سوار کرایا اور حرہ کی جانب مجھے لے چلے ۔ (راستے میں) اپنا سر مبارک آسمان کی طرف اٹھا کر کہنے لگے :
اللہم اغفر لی ذنوبی انہ لا یغفر الذنوب احد غیرک۔
اے اللہ میرے گناہوں کو معاف فرما، بیشک تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرسکتا۔
پھر حضرت علی (رض) میری طرف متوجہ ہوئے اور ہنسنے لگے۔ میں نے عرض کیا : اے امیر المومنین ! آپ نے اپنے رب سے استغفار کیا پھر میری طرف دیکھ کر ہنسنے لگے ؟ حضرت علی (رض) نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی مجھے (ایک مرتبہ) اپنے پیچھے سوار کرایا پھر حرہ کی طرف لے چلے۔ پھر آسمان کی طرف سر اقدس اٹھا کر یہی دعا کی :
اللہم اغفر لی ذنوبی فانہ لا یغفر الزنوب احد غیرک۔
پھر میری طرف دیکھ کر ہنسنے لگے ؟ تو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں اپنے رب کے ہنسنے کی وجہ سے ہنس پڑا ، رب تعالیٰ اپنے بندے پر تعجب (اور فخر) کرتے وئے ہنستے ہیں کہ بندہ جانتا ہے اس کے سوا کوئی اس کے گناہوں کو بخشنے والا نہیں ہے۔ مصنف ابن ابی شیبہ، ابن منیع۔
یہ حدیث صحیح ہے۔