39628- "مسند ابن مسعود" سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "إن أول ما تفقدون من دينكم الأمانة، وآخر ما يبقى الصلاة، وسيصلي قوم لا دين لهم، وإن هذا القرآن الذي بين أظهركم يوشك أن يرفع، قالوا: وكيف يرفع وقد أثبته الله في قلوبنا وأثبتناه في مصاحفنا؟ قال: يسرى عليه في ليلة فيذهب بما في قلوبكم ويذهب بما في مصاحفكم، ثم قرأ عبد الل هـ {ولئن شئنا لنذهبن بالذي أوحينا إليك} الآية."ش ونعيم".
٣٩٦٢٨۔۔۔ (مسند ابن مسعود) میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا : تمہارے دین میں سب سے پہلے امانت ختم ہوگی اور آخری چیز نماز رہے گی اور ایسی قوم نماز پڑے گی جس کا کوئی دین نہیں ہوگا اور یہ قرآن عنقریب تم میں سے اٹھالیا جائے لوگوں نے عرض کیا : ایسا کیسے ہوگا جب کہ اسے اللہ تعالیٰ نے ہمارے دلوں میں محفوظ کردیا ہے اور ہم نے اسے اپنے نسخوں میں محفوظ کر رکھا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ایک رات میں اسے چلایا جائے تو جو تمہارے دلوں میں یا نسخوں میں ہے سب مٹ جائے گا پھر عبداللہ (رض) نے یہ آیت پڑھی : اور ہم چاہتے تو جو کچھ ہم نے آپ کی طرف وحی کیا اسے ختم کردیتے۔ (ابن ابی شیبۃ نعیم