hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39671

.

كنز العمال

39671
Kanz al-Ummal
39658- عن ابن عباس قال: إني لأرجو أن لا تذهب الأيام والليالي حتى يبعث الله منا غلاما شابا يأمر بالمعروف وينهى عن المنكر، ولم يلبس الفتن ولم تلبسه الفتن، وإني لأرجو أن يختم الله بنا هذا الأمر كما فتحه بنا، فقال له رجل: يا ابن عباس! عجزت عنها شيوخكم وترجوها شبابكم! قال إن الله يفعل ما يشاء."كر".
٣٩٦٥٨۔۔۔ حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے فرمایا : مجھے یہ امید ہے کہ دنیا ختم ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ ہم میں سے ایک نوجوان پیدا فرمائے گا جو نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے گانہ فتنے اس کے لیے مشتبہ ہوں گے اور نہ وہ فتنوں کو مشتبہ سمجھے گا اور مجھے یہ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس (حکومت) کا خاتمہ بھی ہم پر کرے گا جیسا کہ اس کا آغاز ہم سے فرمایا ہے تو ایک شخص نے آپ سے کہا : ابن عباس ! اس سے آپ کے (خاندانی) بوڑھے عاجز ہیں اور تمہارے نوجوان اس کی امید رکھتے ہیں آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ (رواہ ابن عساکر)