39671- عن علي قال: المهدي مولده بالمدنية، من أهل بيت النبي صلى الله عليه وسلم؛ واسمه اسم نبي، ومهاجره بيت المقدس، كث اللحية أكحل العينين، براق الثنايا في وجهه خال، أقني أجلى في كتفه علامة النبي، يخرج براية النبي صلى الله عليه وسلم من مرط معلمة سوداء مربعة فيها حجر لم تنشر منذ توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا تنشر حتى يخرج المهدي، يمده الله بثلاثة آلف من الملائكة يضربون وجوه من خالفهم وأدبارهم؛ يبعث وهو ما بين الثلاثين إلى الأربعين."نعيم".
٣٩٦٧١۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : مہدی کی پیدائش گاہ مدینہ ہے وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھرانے سے ہوگا اس کا نام نبی کے نام جیسا ہوگا اور اس کی ہجرت کی جگہ بیت المقدس ہے (اس کا حلیہ یہ ہے) گھنی داڑھی سرمگیں آنکھیں چمکدار دانت چہرے پر تل ناک کا بانسہ اٹھا ہوا اس کے کندھے پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی علامت ہوگی وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جھنڈا لے کر نکلے گا جو چوکور کالی منقش چادر سے بنا ہوگا اس میں پتھر ہوگا جب سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوت ہوئے تب سے وہ کھلی نہیں گئیں اور جب تک مہدی نہیں نکلے گا کھولی نہیں جائیں گی اللہ تعالیٰ تین ہزار فرشتوں سے اس کی مددکرے گا جو اس کے مخالفین کی گردنوں اور پیٹھوں پر ماریں گے وہ تیس سے چالیس کے درمیانی زمانہ میں بھیجا جائے گا۔ (رواہ ابونعیم)