hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39694

.

كنز العمال

39694
Kanz al-Ummal
39681- عن علي قال: ستكون فتنة يحصل الناس منها كما يحصل الذهب في المعدن، فلا تسبوا أهل الشام وسبوا ظلمتهم، فإن فيهم الأبدال، وسيرسل الله سيبا من السماء فيفرقهم حتى لو قاتلهم الثعالب غلبتهم، ثم يبعث الله عند ذلك رجلا من عترة الرسول في اثنى عشر ألفا إن قلوا، وخمسة عشر ألفا إن كثروا، أمارتهم أي علامتهم: "أمت أمت" على ثلاث رايات تقاتلهم أهل سبع رايات، ليس من صاحب راية إلا وهو يطمع بالملك، فيقتلون ويهزمون، ثم يظهر الهاشمي فيرد الله إلى الناس ألفتهم ونعمتهم، فيكون حتى يخرج الدجال."نعيم بن حماد، ك".
٣٩٦٨١۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : عنقریب ایسا فتنہ ہوگا جو لوگوں کو ایسے سمیٹے گا جسے معدن (کان) میں سونا سمٹتا ہے لہٰذا اہل شام کو برا بھلا نہ کہو بلکہ ان کے ظالم لوگوں نے جو کچھ کہا ہے کہو کہ ان میں ابدال ہیں اللہ تعالیٰ عنقریب آسمان سے ایک بارش بھیجے گا جس سے وہ ڈر جائیں گے یہاں تک کہ اگر ان سے لومڑیاں بھی لڑیں تو ان پر غالب آجائیں گئی پھر اس وقت اللہ تعالیٰ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اولاد سے ایک شخص بھیجے گا جس کے ساتھ کم از کم بارہ ہزار یا زیادہ پندرہ ہزار ہوں گے۔ ان کی علامت وشغار وامت امت ہوگا ان کا لشکر تین جھنڈوں پر مشتمل ہوگا ان سے سات جھنڈوں والے جنگ کریں گے ہر جھنڈے والا بادشاہت کی طمع کرے گا پھر انھیں قتل کیا جائے گا اور وہ لوگ شکست کھائیں گے پھر ہاشمی ظاہر ہوگا اور اللہ تعالیٰ لوگوں کی طرف ان کی الفت و عظمت لوٹادے گا پھر وہ دجال کے نکلنے تک رہے گا۔ (نعیم بن حماد حاکم)