39743- "من مسند ابن عباس" لما نزلت {فإذا نقر في الناقور} قال النبي صلى الله عليه وسلم: "كيف أنعم وصاحب القرن قد التقم القرن وحنى جبهته ينتظر متى يؤمر فينفخ ! فقال أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم : فكيف نقول ؟ قال قولوا : حسبنا الله ونعم الوكيل ! على الله توكلنا (ش ، طب وابن مردويه ، وهو حسن).
٣٩٧٤٣۔ (ازمسند ابن عباس) جب آیت ” پس جب صور میں پھونک ماری جائے نازل ہوئی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں کیسے مزے سے رہوں جب کہ صوروالے نے صور منہ میں کے ساتھ لگاکر اپنی پیشانی جھکالی حکم کا منتظر ہے کہ کب اسے حکم ملے اور وہ پھونک مارے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ نے عرض کیا : یارسول اللہ ! ہم کیسے کہا کریں ؟ آپ نے فرمایا : کہا کرو اللہ ہی ہمیں کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے اللہ پر ہی ہمارا بھروسا ہے (ابن ابی شیبہ طبرانی فی البکری ابن مردویہ وھوحسن)