39751- "من مسند جابر بن عبد الله" عن جعفر بن محمد عن أبيه عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "شفاعتي لأهل الكبائر من أمتي. قلت ما هذا يا جابر؟ قال: نعم يا محمد! إنه من زادت حسناته فذاك الذي يدخل الجنة بغير حساب، ومن استوت حسناته وسيئاته فذاك الذي يحاسب حسابا يسيرا ثم يدخل الجنة، وإنما شفاعة رسول الله صلى الله عليه وسلم لمن أوبق نفسه وأثقل ظهره." ق في البعث، كر، هـ".
٣٩٧٥١۔۔۔ (ازمسند جابربن عبداللہ) جعفربن محمد اپنے والد سے وہ جابربن عبداللہ (رض) سے روایت کرتے ہیں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری شفاعت میری امت کے اہل کبائر کے لیے ہے میں نے عرض کیا، جابر یہ کیا بات ہوئی ؟ فرمایا، ہاں محمد ! بات یہ ہے کہ جس کی نیکیاں زیادہ ہوں وہ تو بغیر حساب وکتاب جنت میں جائے گا اور جس کی اچھائیاں اور برائیں برابر ہوئیں اس سے آسان حساب لیا جائے گا پھر جنت میں بھیج دیا جائے گا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شفاعت تو اس کے لیے جس نے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالا یا اپنی پیٹھ ہر گناہ کا بوجھ لادا۔ (بیھقی فی البعث ابن عساکر ابن ماجہ)