39755- عن أم سلمة قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "نعم الرجل أنا لشرار أمتي! فقال له رجل من مزينة: يا رسول الله! أنت لشرارهم فكيف لخيارهم! قال: خيار أمتي يدخلون الجنة بأعمالهم وشرار أمتي ينتظرون شفاعتي، ألا! إنها مباحة يوم القيامة لجميع أمتي إلا رجل ينتقص أصحابي." الشيرازي في الألقاب وابن النجار".
٣٩٧٥٥۔۔۔ ام سلمہ (رض) سے روایت ہے فرماتی ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں اپنی امت کے بارے لوگوں کے لیے بہترین آدمی ہوں تومزینہ کے ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ! جب آپ ان کے برے لوگوں کے لیے ہیں تو نیکوں کے لیے کیسے ہیں ! فرمایا : میری امت کے نیک لوگ اپنے اعمال کی وجہ سے جنت میں چلے جائیں گے اور میری امت کے برے لوگ میری شفاعت کا انتظارکریں گے سنو ! وہ قیامت کے روز میری تمام امت کے لیے جائز ہوگی صرف وہ شخص محروم ہوگا جو میرے صحابی کی شان گھٹاتا ہوگا۔ (الشیرازی فی الالقاب وابن البخار)