39775- عن عمر قال: جاء ناس من اليهود إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقالوا: يا محمد! أفي الجنة فاكهة؟ قال: "نعم، فيها فاكهة ونخل ورمان"، قالوا: أفتأكلون كما تأكلون في الدنيا؟ قال: "نعم وأضعاف ذلك"، قالوا: فتقضون الحوائج؟ قال: "لا، ولكن يعرقون ثم يرشحون فيذهب الله ما في بطونهم من أذى." الحارث وعبد بن حميد وابن مردويه - وسنده ضعيف".
٣٩٧٧٥۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : کچھ یہودی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آکر کہنے لگے : اے محمد ! کیا جنت میں میوے ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں اس میں میوے کھجور اور انار ہوں گے وہ کہنے لگے : انھیں تم لوگ ایسے کھاؤگے جیسے دنیا میں کھاتے ہو ؟ آپ نے فرمایا : ہاں بلکہ اس سے بڑھ کر کہنے لگے : پھر قضائے حاجت کروگے ؟ آپ نے فرمایا : نہیں بلکہ لوگوں کو پسینہ آکر خشک ہوجائے گا تو اللہ تعالیٰ پیٹ کی گندگی کو ختم کردے گا۔ (الحارث وعبد بن حمید وابن مردویہ ومسندہ ضعیف)