hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39791

.

كنز العمال

39791
Kanz al-Ummal
39778- عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم؛ "بينا أهل الجنة في مجلس لهم إذ لمع لهم نور غلب من نور الجنة فرفعوا رؤسهم فإذا الرب تبارك وتعالى قد أشرف عليهم فقال سبحانه: سلوني! فقالوا: نسألك الرضاء عنا! فقال: رضائي أحلكم داري وأنيلكم كرامتي وهذا أوانها فسلوا! فيقولون: نسألك الزيارة إليك! فيؤتون بنجائب من نور تضع حوافرها عند منتهى طرفها، وتقودهم الملائكة بأزمتها فينتهي بهم إلى دار السرور فينصبغون بنور الرحمن ويسمعون قوله: مرحبا بأحبابي وأهل طاعتي! ارجعوا بالتحف إلى منازلكم - ثم تلا النبي صلى الله عليه وسلم هذه الآية {نُزُلاً مِنْ غَفُورٍ رَحِيمٍ} . "ابن النجار؛ وفيه سليمان بن أبي كربة، قال عد: عامة أحاديثه مناكير".
٣٩٧٧٨۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنتی اپنی مجلس میں ہوں گے کہ ان کے سامنے جنتی نور سے بڑھ کر ایک نور نمودار ہوگا وہ اپنے سر اٹھائیں تو رب تعالیٰ انھیں دیکھ رہا ہوگا اللہ تعالیٰ فرمائیں گے مجھ سے مانگو ! وہ عرض کریں گے : ہم آپ کی ہم سے رضا مندی کا سوال کرتے ہیں اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : میری رضایہ ہے کہ میں نے تمہیں اپنے گھر اتارا اور تمہیں عزت بخشی اور یہ اس کے اوقات ہیں سو مانگو وہ عرض کریں گے : ہم آپ کی زیارت کا سوال کرتے ہیں تو انھیں نور کی سواریاں دی جائیں گی جو تاحد نگاہ اپنا قدم رکھتی ہوں گی فرشتے ان کی لگاموں سے انھیں چلا رہے ہوں گے تو وہ انھیں دارالسرور تک پہنچادیں گے وہاں وہ رحمن کے نور سے رنگیں گے اور اس کی بات سنیں گے میرے محبوبوں اور میری فرمان برداری کرنے والوں کو خوش آمدید تحفے لے کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاؤ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت پڑھی ” غفور رحیم کی طرف سے مہمانی (ابن النجار وفیہ سلیمان بن ابی کر بہ قال ابن عدی : عامۃ احادیثہ مناکر