hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39813

.

كنز العمال

39813
Kanz al-Ummal
39800- عن عكرمة مولى ابن عباس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "إن أهون أهل النار عذابا رجل يطأ جمرة يغلي منها دماغه، فقال أبو بكر الصديق: وما كان جرمه يا رسول الله؟ قال: كانت له ماشية يغشي بها الزرع ويؤذيه وحرم الله الزرع وما حوله غلوة1 سهم فاحذروا أن لا يسحت الرجل ماله في الدنيا ويهلك نفسه في الآخرة فلا تسحتوا أموالكم في الدنيا وتهلكوا أنفسكم في الآخرة." عب"
٣٩٨٠٠۔۔۔ عکرمہ ابن عباس (رض) کے آواز کردہ غلام سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سب سے کم عذاب اس جہنمی کو ہوگا جو انگاروں پر چلے گا جن سے اس کا دماغ کھولے گا حضرت ابوبکر الصدیق (رض) نے فرمایا : یارسول اللہ ! اس کا کیا جرم ہوگا ؟ اس کے مویشی ہوں گے جنہیں وہ فصل پر ڈال دیتا اور اسے نقصان پہنچاتا اور اللہ تعالیٰ نے تیر کی مقدار کھیتی اور اس کے اردگرد کو حرام کیا ہے لہٰذا تم اس سے بچو کہ آدمی دنیا میں حرام مال کمائے اور آخرت میں ہلاک ہو لہٰذا تم دنیا میں اپنے مالوں کو حرام نہ بناؤ کہ آخرت میں اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالو۔ (رواہ عبدالرزاق)