39909- يجيء الرجل آخذا بيد الرجل فيقول: يا رب! هذا قتلني، فيقول الله له: لم قتلته؟ فيقول قتلته لتكون العزة لك، فيقول: فإنها لي، ويجيء الرجل آخذا بيد الرجل فيقول: أي رب! إن هذا قتلني، فيقول الله: لم قتلته؟ فيقول: لتكون العزة لفلان، فيقول: فإنها ليست لفلان، فيبوء بإثمه."ن - عن ابن مسعود".
٣٩٩٠٩۔۔۔ ایک مردوسرے مردکاہاتھ تھا مے آئے گا۔ وہ کہے گا : اے مرے رب ! اس نے مجھے قتل کیا تھا، تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تو نے اسے کیوں قتل کیا ؟ وہ عرض کرے گا : کہ میں نے اس لیے اسے قتل کیا کہ آپ کے دین کا غلبہ ہو تو اللہ تعالیٰ فرمائیں عزت و غلبہ تو مرے لیے ہے، اسی طرح ایک شخص دوسرے شخص کا ہاتھ تھامے آئے گا۔ وہ عرض کرے گا : اے مرے رب ! اس نے مجھے قتل کیا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا (رح) : تو نے اسے کیوں قتل کیا ؟ وہ عرض کرے گا : تاکہ فلاں کے لیے غلبہ ہو تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تو وہ فلاں کے لیے نہیں یوں وہ اپنے گناہ کی وجہ سے (سزا کا) مستحق ہوگا۔ نسائی عن ابن مسعود