hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39937

.

كنز العمال

39937
Kanz al-Ummal
39924- إن إبليس يبعث جنوده كل صباح ومساء فيقول: من أضل رجلا أكرمته، ومن فعل كذا وكذا! فيأتي أحدهم فيقول: لم أزل به حتى طلق امرأته، قال: يتزوج أخرى! فيقول: لم أزل به حتى زنى، فيجيزه ويكرمه ويقول: لمثل هذا فاعملوا، فيأتي آخر فيقول: لم أزل بفلان حتى قتل، فيصيح صيحة يجتمع إليه الجن فيقولون: يا سيدنا! ما الذي فرحك؟ فيقول: حدثني فلان أنه لم يزل برجل من بني آدم يفتنه ويصده حتى قتل رجلا فدخل النار، فيجيزه ويكرمه كرامة لم يكرم بها أحدا من جنوده، ثم يدعو بالتاج فيضعه على رأسه ويستعمله عليهم."حل - عن أبي موسى".
٣٩٩٢٤۔۔۔ ابلیس ہر صبح وشام اپنے لشکر بھیجتا ہے اور کہتا ہے : جو کسی شخص کو گمراہ کرے گا میں اس کی عزت کروں گا، اور جس نے فلاں فلاں کام کیا، تو ان میں سے ایک آکر کہتا ہے کہ میں ایک شخص کے ساتھ چمٹارہایہاں تک کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، تو ابلیس کہتا ہے : وہ دوسری شادی کرلے گا۔ تو وہ کہتا ہے : میں اس کے ساتھ رہایہاں تک کہ اس نے زنا کیا، تو شیطان اسے انعام دیتا اور اس کا مرتبہ بڑھاتا ہے اور کہتا ہے : کہ اس جیسے کام کیا کرو۔ پھر دوسرا آکرکہتا ہے : میں فلاں کے ساتھ رہایہاں تک کہ اس نے قتل کردیا، تو شیطان زور سے چیختا ہے، جن اس کے پاس جمع ہو کرکہتے ہیں ہمارے آقا ! آپ کس وجہ سے اتنے خوش ہوئے ؟ وہ کہتا ہے : کہ مجھے فلاں نے بتایا کہ وہ ایک انسان کے ساتھ رہا اسے فتنہ میں مبتلا رکھا اور راستہ سے روکتارہا یہاں تک کہ اس نے ایک شخص کو قتل کردیا، جس کی وجہ سے وہ جہنم میں جائے گا۔ پھر شیطان اسے ایسے انعام و اکرام سے نوازتا ہے کہ پورے لشکر میں سے کسی کو اس جیسا انعام نہیں دیتا، پھر تاج منگواتا ہے اور اسے اس کے سر پر رکھتا ہے اور اسے ان کا نگران بنادیا ہے۔ حیلۃ الاولیاء عن ابی موسنی