39929- أول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء يجيء الرجل آخذا بيد الرجل فيقول: يا رب! هذا قتلني، فيقول: فيم قتلته؟ فيقول: لتكون العزة لك، فيقول: إنها لي؛ ويجيء الرجل آخذا بيد الرجل فيقول: يا رب! هذا قتلني، فيقول الله: لم قتلت هذا؟ فيقول قتلته لتكون العزة لفلان، فيقول: إنها ليست له يوما ثمه."نعيم بن حماد في الفتن، هب - عن ابن مسعود".
٣٩٩٢٩۔۔۔ قیامت کے روز لوگوں میں سب سے پہلے خونوں کے بارے میں فیصلہ ہوگا، ایک شخص ایک آدمی کا ہاتھ تھا مے آئے گا۔ وہ کہے گا (رح) : اے مرے رب ! اس نے مجھے قتل کیا، تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تو نے اسے کیوں قتل کیا ؟ وہ کہے گا تاکہ آپ کے لیے عزت ہو، تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے وہ تومرے لیے ہے ہی۔ اور ایک آدمی ایک شخص کا ہاتھ تھامے آئے گا ، وہ عرض کرے گا : اے مرے رب ! اس نے مجھے قتل کیا ہے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تو نے اسے کیوں قتل کیا ؟ وہ کہے گا میں نے اسے اس لیے قتل کیا تاکہ فلاں کے لیے عزت ہو، تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : یہاں اس کے لیے آج وہ عزت نہیں۔ نعیم بن حماد فی الفتن۔ بیھقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود