hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39973

.

كنز العمال

39973
Kanz al-Ummal
39960- إن رجلا ممن كان قبلكم خرجت به قرحة فلما آذاته انتزع سهما من كنانته فنكأها " فلم يرقأ الدم حتى مات، قال الله: عبدي بادرني بنفسه، حرمت عليه الجنة."حم، ق " عن جندب البجلي".
٣٩٩٦٠۔۔۔ تم سے پہلے زمانہ کا کوئی شخص تھا اسے ایک پھوڑانکلا، جب اس کی اسے زیادہ تکلیف ہوئی تو اس نے اپنے ترکش سے ایک تیرنکالا اور پھوڑاچھیل ڈالا جس سے خون بہتارہا اور وہ مرگیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : مرے بندہ نے اپنی جان کے بارے میں مجھ سے جلدی کی میں نے اس پر جنت حرام کردی ہے۔ (مسند احمد، بیھقی عن جندب البجلی، تقدیر کی دوقسمیں ہوتی ہیں تقدیر مبرم اس کا نام اٹل تقدیر بھی ہے اور تقدیر معلق، جو انسان کے اختیار پر ہوتی ہے۔ مثلا تقدیر مبرم یہ ہے کہ فلاں شخص نے مرنا ہے لیکن وہ آگ میں جھلس کر مرتا ہے تو یہ تقدیر معلق ہوئی۔