hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40094

.

كنز العمال

40094
Kanz al-Ummal
40081- في الأنف الدية إذا استوعب جدعه مائة من الإبل، وفي اليد خمسون، وفي الرجل خمسون، وفي العين خمسون، وفي الآمة "" ثلث النفس، وفي الجائفة " ثلث النفس، وفي المنقلة "" خمس عشرة، وفي الموضحة "" خمس، وفي السن خمس، وفي كل إصبع مما هنالك عشر عشر."هق - عن عمر".
٤٠٠٨١۔۔۔ ناک میں دیت ہے جب پوری طرح ناک کاٹ دی جائے تو اس میں سو اونٹ ہیں۔ اور ہاتھ میں پچاس، پاؤں میں پچاس، آنکھ میں پچاس اور وہ زخم جو دماغ تک پہنچ جائے اس میں جان کا تہائی اور وہ زخم جو پیٹ تک پہنچ جائے اس میں جان کا تہائی اور وہ زخم جس سے چھوٹی ہڈیاں ظاہر ہو کر اپنی سے ہٹ جائیں اس میں پندرہ اونٹ اور وہ زخم جو ہڈی کی سفیدی ظاہر کردے اس میں پانچ اونٹ، دانت میں پانچ اور ہر انگلی میں دس دس اونٹ ہیں۔ بیھقی عن عمر