hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40109

.

كنز العمال

40109
Kanz al-Ummal
40096- قضى في الأنف إذا جدع الدية كاملة، وإن جدعت ثندوته " فنصف العقل: خمسون من الإبل أو عدلها من الذهب أو الورق أو مائة بقرة أو ألف شاة، وفي اليد إذا قطعت نصف العقل، وفي الرجل نصف العقل، وفي المأمومة ثلث العقل: ثلاث وثلاثون من الإبل، أو قيمتها من الذهب أو الورق أو البقر أو الشاء، والجائفة مثل ذلك، وفي الأصابع في كل إصبع عشر من الإبل، وفي الأسنان خمس من الإبل في كل سن، وقضى أن عقل المرأة بين عصبتها من كانوا لا يرثون منها شيئا إلا ما فضل عن ورثتها، وإن قتلت فعقلها بين ورثتها وهم يقتلون قاتلهم."حم، د - عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده" "
٤٠٠٩٦۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ناک کے بارے میں پوری دیت کا فیصلہ کیا جب وہ کاٹ دی جائے۔ اور اگر اس کی ایک جانب کاٹ دی جائے تو آدھی دیت ہے۔ پچاس اونٹ یا ان کی قیمت کے برابر سونا، یا چاندی یاسوگائے یا ہزار بکریاں، اور ہاتھ میں، جب کاٹ دیا جائے تو آدھی دیت ہے۔ اور پاؤں میں آدھی دیت، اور دماغ کے زخم میں تہائی دیت ٣٣ تینتیس اونٹ یا ان کی قیمت کا سونا، چاندی یا بکریاں اور پیٹ کے زخم میں اسی طرح، ان انگلیوں میں ہر انگلی کے بدلہ دس اونٹ اور دانتوں میں ہر دانت کے بدلہ پانچ اونٹ ہیں اور عورت کی دیت کا یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کے ان عصبہ کے درمیان ہوگی جو اس کی کسی چیز کے وارث نہیں بنتے ہاں جو اس کے وارثوں سے بچ جائے۔ پس اگر وہ عورت قتل کردی جائے تو اس کی دیت اس کے ورثاء کے درمیان ہوگی اور ان کے قاتل کو قتل کریں گے۔ مسنداحمد، ابوداؤد عن عمروبن شعیب عن ابیہ عن جدہ