4013 – "ابن مسعود" "أتانا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم، فجلس معنا في مجلس سعد بن عبادة، فقال له بشير بن سعد وهو أبو النعمان بن بشير، أمرنا الله أن نصلي عليك يا رسول الله فكيف نصلي عليك؟ يا رسول الله؛ فسكت رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى تمنينا أنه لم يسأله، ثم قال قولوا: اللهم صل على محمد وعلى آل محمد، كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد، كما باركت على إبراهيم في العالمين إنك حميد مجيد، والسلام كما علمتم ". "مالك ش عب وعبد بن حميد م د ت ن".
4013: (ابن مسعود (رض)) ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں ایک مرتبہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اور ہمارے ساتھ حضرت سعد بن عبادہ (رض) کی مجلس میں بیٹھ گئے۔ بشیر بن سعد جو کہ ابو النعمان بن بشیر ہیں انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اللہ نے ہم کو آپ پر درود پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ پس ہم کیسے آپ پر درود پڑھیں یا رسول اللہ !
آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ سن کر خاموش ہوگئے ہم نے دل میں کہا : کاش انھوں نے سوال نہ کیا ہوتا۔ لیکن پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم یوں پڑھو :
اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وبارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم فی العالمین انک حمید مجید۔
اور سلامت تم جانتے ہو (یعنی حضوری میں سلام یا رسول اللہ اور ۔۔۔ السلام علی رسول اللہ) (موطا امام مالک، مصنف ابن ابی شیبہ، مصنف عبدالرزاق، عبد بن حمید، مسلم، ابو داود، ترمذی، نسائی)