40145- عن ماجدة قال: عارضت غلاما بمكة فعض أذني فقطع منها أو عضضت أذنه فقطعت منها، فلما قدم علينا أبو بكر حاجا رفعنا إليه فقال: انطلقوا بهما إلى عمر فإن كان الجارح بلغ أن يقتص منه فليقتص، فلما انتهى بنا إلى عمر نظر إلينا فقال: نعم، قد بلغ هذا أن يقتص منه، ادعوا لي حجاما."حم".
٤٠١٤٤۔۔۔ علی بن ماجدہ سے روایت ہے فرماتے ہیں : مکہ میں مری ایک غلام سے مڈبھیڑ ہوگئی اسنے مراکا ن کاٹ ڈالا یا میں نے اس کا کان کاٹ لیا تھا۔ جب حضرت ابوبکر ہمارے ہاں حج کے لیے تشریف لائے تو ہمارا مقدمہ ان کے سامنے پیش ہوا، آپ نے فرمایا : انھیں عمر کے پاس لے جاؤ۔ اگر زخمی کرنے والا اس حد کو پہنچا ہے کہ اس سے بدلہ لیا جائے تو وہ بدلہ لے لے، جب ہمیں حضرت عمر (رض) کے پاس پہنچایا گیا آپ نے ہمیں دیکھا اور فرمایا : ہاں ! یہ قصاص کی حدتک پہنچ گیا ہے مرے پاس حجام کو بلاؤ۔ مسنداحمد