hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40240

.

كنز العمال

40240
Kanz al-Ummal
40227- عن عروة أن النبي صلى الله عليه وسلم بعث أبا جهم على غنائم حنين، فبلغ أبا جهم أن مالك بن البرصاء أو الحارث بن البرصاء غل من الغنائم، فضربه أبو جهم فشجه منقولة فأتى المضروب النبي صلى الله عليه وسلم يسأله القود، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "ضربك على ذنب أذنبته لا قودلك، لك مائة شاة"، فلم يرض، قال: "فلك مائتا شاة"، فلم يرض، قال: "فلك ثلاثمائة لا أزيدك"، فرضى الرجل."عب".
٤٠٢٢٧۔۔۔ حضرت عروہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوجہم کو حنین کی غنیمتوں کا نگراں بناکر بھیجا، ادھرابوجہم کو یہ اطلاع ملی کہ مالک بن برصاء یاحارث بن برصاء نے غنیمت میں خیانت کی ہے تو ابوجہم نے انھیں مار کر زخمی کردیاجس سے ان کی ہڈی ٹل گئی وہ شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، اور آپ سے بدلہ کا سوال کرنے لگے، تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس نے تمہیں کسی گناہ پر مارا ہے جو تم نے کیا ہے تمہارے لیے کوئی بدلہ نہیں، البتہ تمہارے لیے سو بکریاں ہیں، لیکن وہ راضی نہ ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے لیے دو سو بکریاں ہیں، پھر بھی وہ راضی نہیں ہوئے تو آپ نے فرمایا : تمہارے لیے تین سو بکریاں ہیں لیکن میں اس میں اضافہ نہیں کروں گا چنانچہ وہ شخص راضی ہوگیا۔ رواہ عبدالرزاق