hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40245

.

كنز العمال

40245
Kanz al-Ummal
40232- عن مكحول أن عبادة بن الصامت دعا نبطيا يمسك دابته عند بيت المقدس فأبى، فضربه فشجه، فاستعدى عليه عمر ابن الخطاب، فقال له: ما دعاك إلى ما صنعت بهذا؟ فقال: يا أمير المؤمنين! أمرته أن يمسك دابتي فأبى وأنا رجل في حدة فضربته، فقال: اجلس للقصاص، فقال زيد بن ثابت: أتقيد عبدك من أخيك! فترك عمر القود وقضى عليه بالدية."ق".
٤٠٢٣٢۔۔۔ مکحول سے روایت ہے کہ عبادہ بن صامت (رض) نے ایک نبطی کو بلایا کہ وہ بیت المقدس کے پاس ان کی سواری پکڑے اس نے انکار کردیا، حضرت عبادہ نے اسے مارکرزخمی کردیا، اس نے ان کے خلاف حضرت عمربن خطاب سے مددطلب کی ، حضرت عمر نے ان سے فرمایا : آپ نے ایسے کیوں کیا ؟ انھوں نے کہا : امیرالمومنین ! میں نے اسے کہا : کہ مری سواری پکڑ، اس نے انکار کیا، اور میں ایسا شخص ہوں جس میں تیزی ہے اس لیے میں نے اسے ماردیا، حضرت عمرنے فرمایا قصاص کے لیے بیٹھو، توزیدبن ثابت (رض) نے ان سے کہا : کیا آپ اپنے غلام کے لیے اپنے بھائی سے بدلہ لیں گے تو حضرت عمر نے قصاص چھوڑ دیا اور دیت کا فیصلہ کیا۔ رواہ البیھقی