hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40286

.

كنز العمال

40286
Kanz al-Ummal
40273- عن عمرو بن شعيب قال: قضى أبو بكر في الشفتين بالدية مائة من الإبل، وقضى في اللسان إذا قطع بالدية إذا نزع من أصله، وإن قطعت أسلته فتكلم صاحبه ففيه نصف الدية، وقضى في ثدي الرجل إذا ذهبت حلمته بخمس من الإبل، وقضى في ثدي المرأة بعشر من الإبل إذا لم يصب إل حلمة ثديها، فإذا قطع من أصله فخمس عشرة، وقضى في صلب الرجل إذا كسر ثم جبر بالدية كاملة إذا كان لا يحمل له، وبنصف الدية إذا كان يحمل له، وقضى في ذكر الرجل بديته مائة من الإبل."عب، ش، ق".
٤٠٢٧٣۔۔۔ عمروبن شعیب سے روایت ہے فرمایا : کہ حضرت ابوبکر (رض) نے دونوں ہونٹوں کی دیت میں سو اونٹوں کا فیصلہ فرمایا اور زبان کی دیت جب وہ کاٹ دی جائے اور جڑ سے کھینچ لی جائے کامل دیت کا فیصلہ فرمایا، اور زبان کی نوک کئی اور زبان والابات کرسکے، تو نصف دیت کا فیصلہ فرمایا، اور مرد کے پستانوں کی چوسنی کاٹ دی جائے تو پانچ اونٹوں کا اور عورت کے پستان کی چوسنی کاٹ دی جائے تو دس اونٹوں کا فیصلہ فرمایا، یہ تب ہے جب صرف چوسنی کو نقصان پہنچاہو، اور وہ جڑ سے ختم کردیا جائے تو پندرہ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا، اور مرد کی پیٹھ کے بارے میں جب وہ توڑدی جائے اور پھر جو ڑدی جائے، کامل دیت کا فیصلہ فرمایا، یہ تب ہے جب وہ کوئی چیز اٹھانہ سکے اور جب کوئی چیز اٹھاسکے تو نصف دیت کا فیصلہ کیا، اور مرد کے ذکر میں سو اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ عبدالرزاق، ابن ابی شیبۃ بیھقی