hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40324

.

كنز العمال

40324
Kanz al-Ummal
40311- عن سعيد بن المسيب قال: كان عمر بن الخطاب يجعل في الإبهام والتي تليها نصف دية الكف، ويجعل في الإبهام خمس عشرة، وفي التي تليها تسعا، وفي الأخرى ستا، حتى كان عثمان ابن عفان فوجد كتابا كتبه رسول الله صلى الله عليه وسلم لعمرو بن حزم فيه "وفي الأصابع عشر عشر" فصيرها عثمان عشرا عشرا."ابن راهويه".
٤٠٣١١۔۔۔ سعید بن المسیب سے روایت ہے فرمایا : کہ حضرت عمر (رض) انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی میں ہتھیلی کی نصف دیت مقرر کرتے اور صرف انگوٹھے میں پندرہ اونٹ اور اس کے ساتھ والی انگلی میں (علیحدہ) نواونٹ مقرر کرتے تھے یہاں تک کہ حضرت عثمان بن عفان (رض) کا دورآیاتو آپ کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وہ خط ملاجو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمروبن جزم کو لکھوایا تھا جس میں تھا انگلیوں میں دس دس اونٹ تو حضرت عثمان نے اسے دس دس بنادیا۔ ابن راھویہ