40320- عن ابن شهاب أن عمر بن الخطاب نشد الناس بمنى فقال، من كان عنده علم من الدية أن يخبرني! فقام الضحاك بن سفيان قال: كتب إلي رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أورث امرأة أشيم الضبابي من ديته، فقال عمر: ادخل الخباء حتى آتيك، فلما نزل عمر أخبره الضحاك بن سفيان فقضى بذلك عمر؛ قال ابن شهاب: وكان أشيم قتل خطأ."د، ت - وقال: حسن صحيح، ن، هـ".
٤٠٣٢٠۔۔۔ ابن شہاب سے روایت ہے کہ حضرت عمربن خطاب (رض) نے منیٰ میں لوگوں کو جمع کیا اور فرمایا : جس کے پاس دیت کا علم ہے وہ مجھے بتائے توضحاک بن سفیان (رض) اٹھے اور کہا : مری طرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لکھا : کہ میں اثیم ضبابی کی بیوی کو اس کی دیت کا وارث بناؤں تو حضرت عمرنے فرمایا : آپ خیمہ میں جائیں میں آپ کے پاس آتاہوں، جب حضرت عمر آئے تو ضحاک بن سفیان (رض) نے انھیں بتایا تو حضرت عمر (رض) نے اس کے مطابق فیصلہ فرمایا، ابن شہاب فرماتے ہیں، کہ اثیم غلطی سے قتل کئے گئے تھے۔ ابوداؤد، ترمذی، وقال حسن صحیح، نسائی ، ابن ماجۃ