hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40356

.

كنز العمال

40356
Kanz al-Ummal
40343- عن سعيد بن المسيب قال: قضى عمر بن الخطاب في الإبهام والتي تليها نصف دية الكف - وفي لفظ: قضى في الإبهام خمس عشرة، وفي السبابة عشرا - وفي الوسطى عشرا، وفي البنصر تسعا، وفي الخنصر ستا؛ حتى وجد كتابا عند آل عمرو بن حزم يزعمون أنه من رسول الله صلى الله عليه وسلم فيه "وفي كل إصبع عشر" فأخذ به وصارت إلى عشر عشر."الشافعي، عب وابن راهويه، ق؛ قال الحافظ ابن حجر: إسناده صحيح متصل إلى ابن المسيب فإن كان سمعه من عمر فذاك".
٤٠٣٤٣۔۔۔ سعید بن المسیب سے روایت ہے فرمایا : حضرت عمر (رض) نے انگوٹھے اور اس کی ساتھ والی انگلی کا ہتھیلی کی دیت کے نصف کا فیصلہ کیا اور ایک روایت کے الفاظ ہیں : انگوٹھے میں پندرہ شہادت کی انگلی میں دس درمیانی میں دس ، درمیانی انگلی کی ساتھ والی میں نو اور چھنگلی میں چھ (اونٹوں کا) فیصلہ کیا یہاں تک کہ آپ کو عمروبن جزم کی اولاد کے پاس ایک خط ملاجس کے بارے میں ان لوگوں کا گمان ہے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہے جس میں ہے ہر انگلی میں دس اونٹ تو اسی پر عمل کیا یوں دس دس اونٹ ہر انگلی میں مقرر ہوگئے۔ الشافعی، عبدالرزاق، ابن راھویہ، بیہقی وقال الحافظ بن حجر : اسنادہ صحیح متصل ابی ابن المسیب کان سمعہ من عمرفذاک