40372- عن الثوري ومعمر عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: في الموضحة خمس من الإبل، وفي الجائفة ثلث الدية، وفي المأمومة ثلث الدية، وفي الأذن النصف، وفي العين النصف خمسون من الإبل، وفي الأنف الدية إذا استؤصل، وفي الشفتين الدية، وفي السن خمس من الإبل، وفي اللسان الدية، وفي الذكر الدية، وفي الحشفة الدية كاملة، وفي البيضة النصف، وفي اليد نصف الدية، وفي الرجل نصف الدية، وفي الأصابع عشر عشر."ص، ق".
٤٠٣٧٢۔۔۔ ثوری اور معمر ابواسحاق سے وہ عاصم بن ضمرہ سے وہ حضرت علی (رض) سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا : گہرے زخم پانچ اونٹ، پیٹ کے زخم میں دیت کا تہائی، اور دماغ کے زخم میں تہائی دیت اور کان میں آدھی دیت اور آنکھ میں آدھی پچاس اونٹ اور ناک میں پوری دیت جب اسے جڑے کاٹ دیا جائے، ہونٹوں میں پوری دیت دانت میں پانچ اونٹ زبان میں پوری دیت، آلہ تناسل میں پوری دیت حشفہ (سپاری سیو ن ٹوپی) میں پوری دیت، اور فوطہ میں آھی دیت ، ہاتھ میں آدھی دیت، اور پاؤں میں آدھی دیت اور انگلیوں میں دس دس اونٹ ہیں۔ سعید بن منصور، بیہقی