40385- عن عمر أنه استشارهم في إملاص المرأة فقال المغيرة: قضى فيه رسول الله صلى الله عليه وسلم بغرة، فقال له عمر: إن كنت صادقا فأت بأحد يعلم ذلك، فشهد محمد بن مسلمة أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم قضى فيه بغرة؛ فأجاز شهادتهما."عب".
٤٠٣٨٥۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے عورت کے بچہ گرانے کے بارے میں لوگوں سے مشورہ طلب کیا تو حضرت مغیرہ (رض) نے فرمایا : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے بارے میں ایک غلام کا فیصلہ فرمایا ہے تو حضرت عمرنے فرمایا : اگر آپ کی یہ بات سچی ہے تو اس بات کو جاننے والا کوئی شخص لائیں، تو محمد بن مسلمہ نے گواہی دی کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کے بارے میں غلام کا فیصلہ فرماتے سنا تھا، تو حضرت عمر (رض) نے ان دونوں کی گواہی کو نافذ کیا۔ رواہ عبدالرزاق