hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40400

.

كنز العمال

40400
Kanz al-Ummal
40387- عن زيد بن ثابت قال: كان في الدامية بعير، وفي الباضعة بعيران، وفي المتلاحمة ثلاث من الإبل، وفي السمحاق أربع، وفي الموضحة خمس، وفي الهاشمة عشر، وفي المنقولة خمس عشرة، وفي المأمومة ثلث الدية، وفي الرجل يضرب حتى يذهب عقله الدية كاملة، أو يضرب حتى يفنى ولا يقيم الدية كاملة، أو حتى يبح فلا يفهم الدية كاملة، وفي جفن العين ربع الدية، وفي حلمة الثدي ربع الدية."عب".
٤٠٣٨٧۔۔۔ زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے فرمایا : جس زخم سے خون بہہ پڑے اس میں ایک اونٹ اور جس زخم سے کھال چر جائے اس میں دو اونٹ اور جس سے گوشت کٹ جائے اور باریک کھال بچ جائے اس میں تین اونٹ اور جس سے باریک کھال زخمی ہو اس میں چار اونٹ اور گہرے زخم میں پانچ اونٹ سرکاوہ زخم جس سے ہڈی ٹوٹ جائے اس میں دس اونٹ اور جس سے ہڈی ٹل جائے اس میں پندرہ اونٹ، اور دماغ کے زخم میں تہائی دیت ہے۔ اور جس شخص کو اتنا مارا گیا کہ اس کی عقل ختم ہوگئی تو کامل دیت ہے یا اتنا مارا گیا کہ وہ فنا ہوگیا اور کھڑا نہیں ہوسکتا تو کامل دیت ہے یا اس کی آواز بیٹھ گئی کہ اس کی بات سمجھ نہیں آتی تو کامل دیت ہے اور آنکھوں پیوٹوں میں چوتھائی دیت ہے اور پستان کی چوسنی میں چوتھائی دیت ہے۔ رواہ عبدالرزاق