hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40464

.

كنز العمال

40464
Kanz al-Ummal
40451-"مسند بكر بن حارثة الجهني" عن بكر بن حارثة قال، كنت في سرية بعثها رسول الله صلى الله عليه وسلم فاقتتلنا نحن والمشركون وحملت على رجل من المشركين فتعوذ مني بالإسلام فقتلته، فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم فغضب وأقصاني، فأوحى الله إليه {وما كان لمؤمن أن يقتل مؤمنا إلا خطأ} الآية، فرضي عني وأدناني."الدولابي وابن منده وأبو نعيم".
٤٠٤٥١۔۔۔ (مسندبکربن حارثہ الجہنی) بکربن حارثہ (رض) سے روایت ہے کہ میں اس لشکر میں تھا جسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روانہ کیا تھا ہماری اور مشرکین کی مڈبھیڑ ہوئی، (دوران جنگ) میں نے ایک مشرک شخص پر حملہ کردیاتو اسلام لانے کے ذریعہ مجھ سے بچنے لگا پھر بھی میں نے اسے قتل کردیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک یہ بات پہنچی تو آپ مجھ پر ناراض ہوئے اور مجھے اپنے سے دورکردیاتو اللہ تعالیٰ نے یہ وحی بھیجی، کہ کسی ایماندار کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی مومن کو قتل کرے، البتہ اگر غلطی سے قتل کرے، الایۃ تو آپ مجھے سے راضی ہوگئے اور مجھے اپنے قریب کرلیا۔ الدولابی وابن مندہ و ابونعیم