40469- "اشترى رجل من رجل عقارا له، فوجد الرجل الذي اشترى العقار في عقاره جرة فيها ذهب، فقال له الذي اشترى العقار: خذ ذهبك مني، إنما اشتريت منك الأرض ولم أبتع الذهب، وقال الذي له الأرض: إنما بعتك الأرض وما فيها، فتحاكما إلى رجل، فقال الذي تحاكما إليه: ألكما ولد؟ قال أحدهما: لي غلام، وقال الآخر لي جارية، فقال: أنكحوا الغلام الجارية وأنفقوا على أنفسهما منه وتصدقوا". "حم، ق ، هـ - عن أبي هريرة".
٤٠٤٦٩۔۔۔ ایک آدمی نے دوسرے سے اس کی زمین خریدی تو خرید نے والے نے اس میں ایک گھڑادیکھا جس میں سونا تھا جس نے زمین خریدی وہ کہنے لگا مجھے سے اپناسونا لے لے میں نے زمین خریدی تھی سونا نہیں تو جس کی زمین تھی اس نے کہا : میں نے تمہارے ہاتھ زمین اور جو کچھ اس میں تھا سب کچھ بیچ دیا تھا تو وہ دونوں ایک شخص کے پاس فیصلہ کرانے گئے تو حکم نے ان سے کہا : کیا تمہاری اولاد ہے ؟ تو ایک نے کہا : میرا بیٹا ہے اور دوسرے نے کہا : میری بیٹی ہے تو حکم نے کہا : لڑکے کا لڑکی سے نکاح کردو اور اس سونے ان پر خرچ کرو اور صدقہ کردو۔ مسنداحمد، بیہقی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ