hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40484

.

كنز العمال

40484
Kanz al-Ummal
40471- "إن نبيا من الأنبياء أعجبته كثرة أمته فقال: من يقوم لهؤلاء! فأوحى الله إليه أن خير أمتك بين إحدى ثلاث: إما أن أسلط عليهم الموت، أو العدو، أو الجوع؛ فعرض لهم ذلك فقالوا: أنت نبي الله نكل ذلك إليك فخر لنا، فقام إلى صلاته وكانوا يفزعون إذا فزعوا إلى الصلاة فصلى فقال: أما الجوع فلا طاقة لنا به، ولا طاقة لنا بالعدو، ولكن الموت! فسلط عليهم الموت، فمات منهم في ثلاثة أيام سبعون ألفا؛ فأنا اليوم أقول: اللهم! بك أحاول، وبك أصاول، وبك أقاتل، ولا حول ولا قوة إلا بالله". "حم، ع طب، حل، ق، ص عن صهيب".
٤٠٤٧١۔۔۔ ایک نبی اپنی امت کی کثرت دیکھ کر خوش ہوا اور کہا : ان کے سامنے کون ٹھہرے گا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وخی بھیجی کہ اپنی امت کے لیے تین باتوں میں سے ایک پسند کر میں، یا میں ان پر موت مسلط کروں یا دشمن یا بھوک تو نبی نے انھیں بات بتائی انھوں نے کہا : آپ اللہ کے نبی ہیں ہم آپ کے سپرد کرتے ہیں آپ خود ہمارے لیے منتخب کرلیں، وہ نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور وہ جب بھی کسی مشکل میں پڑتے تو نماز کاسہارالیتے تو نبی نے نماز پڑھی اور دل میں کہا جہاں تک بھوک کا تعلق ہے تو ہمیں اس کی طاقت نہیں نہ ہمیں دشمن سے مقابلہ کی قوت ہے لیکن موت تو ان پر موت مسلط کی گئی چنانچہ تین دن میں ان کے ستر ہزار آدمی مرگئے اس لیے میں آج کہتا ہوں : اے اللہ ! تیرے ذریعہ میں قصد کرتا، تیرے بھروسے پر حملہ کرتا اور تیرے سہارے میں جنگ کرتا ہوں، برائی سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ مسند احمد، ابویعلی طبرانی فی الکبیر حلیۃ الاولیائ، بیہقی، سعید بن منصورعن صھیب