hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40488

.

كنز العمال

40488
Kanz al-Ummal
40475- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "خرج ثلاثة فيمن كان قبلكم يرتادون لأهليهم فأصابتهم السماء فلجؤا إلى جبل، فوقعت عليهم صخرة فقال بعضهم لبعض: عفا الأثر، ووقع الحجر، ولا يعلم مكانكم إلا الله، ادعوا الله بأوثق أعمالكم؛ فقال أحدهم: اللهم! إن كنت تعلم أنه كانت امرأة تعجبني فطلبتها، فأبت علي فجعلت لها جعلا، فلما قربت نفسها تركتها، فإن كنت تعلم أني إنما فعلت ذلك رجاء رحمتك وخشية عذابك فافرج عنا! فزال ثلث الجبل؛ فقال الآخر: اللهم! إن كنت تعلم أنه كان لي والدان وكنت أحلب لهما في إنائهما، فإذا أتيتهما وهما نائمان قمت قائما حتى يستيقظا، فإذا استيقظا شربا، فإن كنت تعلم أني فعلت ذلك رجاء رحمتك وخشية عذابك فافرج عنا! فزال ثلث الحجر؛ فقال الثالث: اللهم! إن كنت تعلم أني استأجرت أجيرا يوما فعمل نصف النهار فأعطيته أجره، فتسخطه ولم يأخذه، فوفرتها عليه حتى صار من كل المال، ثم جاء يطلب أجره فقلت: هذا كله، ولو شئت لم أعطه إلا أجره، فإن كنت تعلم أني فعلت ذلك رجاء رحمتك وخشية عذابك فافرج عنا! فزال الحجر وخرجوا يتماشون". "حب، طس".
٤٠٤٧٥۔۔۔ ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم سے پہلے لوگوں میں سے تین شخص اپنے گھروالوں کے لیے کھانے کی تلاش میں نکلے، توبارش نے انھیں آلیا تو وہ ایک پہاڑ کی کھوہ میں پناہ میں ہو کئے اوپر سے ایک چٹان آئی غارکامنہ بند ہوگیا وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے : بارش سے ہمارے قدموں کے نشان مٹ گئے اور غار کے دہانے پر پتھر آگیا اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کو تمہاری جگہ کا علم نہیں اپنے ان اعمال کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے دعا کروجن پر تمہیں بھروسہ ہو تو ان میں سے ایک کہنے لگا : اے اللہ !
آپ جانتے ہیں کہ ایک عورت مجھے اچھی لگتی تھی میں نے اس سے خواہش ظاہر کی تو اس نے اجرت کے بغیر انکار کیا (اجرت کا بند و بست کرنے کے بعد) جب میں اس کے قریب ہوا تو میں نے اسے چھوڑ دیا آپ جانتے ہیں اگر میں نے یہ کام آپ کی رحمت کی امید اور آپ کے عذاب سے ڈرتے ہوئے کیا ہے تو ہمیں باہرنکالیں توچٹان کا تہائی حصہ ہٹ گیا۔
بوڑھے والدین کی خدمت کا صلہ
دوسرے نے کہا : اے اللہ ! آپ جانتے ہیں میرے بوڑھے والدین تھے میں ان کے برتن میں ان کے لیے دودھ دوہتا، ایک دفعہ (حسب عادت) جب میں ان کے پاس آیا تو وہ سوئے ہوئے تھے تو میں ان کے بیدار ہونے تک کھڑارہا پھر جب بیدار ہوئے تو دودھ پیا، آپ جانتے ہیں اگر میں نے یہ کام آپ کی رحمت کی امید اور آپ کے عذاب کے خوف سے کیا ہے تو ہمیں یہاں سے نکال دیں توتہائی پتھرہٹ کیا۔ تیسرے نے کہا اے اللہ ! آپ جانتے ہیں کہ میں نے ایک دن مزدورکوکام پر لگایا تو اس نے آدھا دن کام کیا میں نے اسے مزدوری دی تو وہ ناراض ہو کر چھوڑ گیا تو میں نے اسے بڑھایا تو وہ کل مال کے برابر ہوگئی پھر وہ اپنی مزدوری طلب کرنے آیا میں نے کہا : یہ سب کچھ تمہارا ہے اگر میں چاہتاتو اسے صرف اس کی مزدوری دیتا آپ جانتے ہیں : اگر میں نے یہ کام آپ کی رحمت کی امید اور آپ کے عذاب کے خوف سے کیا ہے تو ہمیں یہاں سے نکال دیں تو پتھرہٹ گیا اور وہ چلتے ہوئے باہرآگئے۔ ابن حبان، طبرانی فی الاوسط