40477- "مسند أنس" "إن ثلاثة نفر فيما سلف من الناس انطلقوا يرتادون لأهلهم فأخذتهم السماء فدخلوا غارا، فسقط عليهم حجر متجاف حتى ما يرون منه خصاصة فقال بعضهم لبعض: قد وقع الحجر، وعفا الأثر، ولا يعلم مكانكم إلا الله عز وجل، فادعوا الله بأوثق أعمالكم، فقال رجل منهم: اللهم! إن كنت تعلم أنه كان لي والدان فكنت أحلب لهما في إنائهما فآتيهما، فإذا وجدتهما راقدين قمت على رؤسهما كراهية أن أرد سنتهما في رؤسهما حتى يستيقظا متى استيقظا، اللهم! إن كنت تعلم أني إنما فعلت ذلك رجاء رحمتك ومخافة عذابك ففرج عنا! فزال ثلث الحجر؛ وقال الثاني: اللهم! إن كنت تعلم أني استأجرت أجيرا على عمل يعمله، فأتاني يطلب أجره وأنا غضبان فزبرته، فانطلق وترك أجره، فجمعته وثمرته حتى كان منه كل المال، فأتاني يطلب أجره فدفعت إليه ذلك كله، ولو شئت لم أعطه إلا أجره الأول؛ اللهم! إن كنت تعلم أني إنما فعلت ذلك رجاء رحمتك ومخافة عذابك ففرج عنا! فزال ثلث الحجر؛ وقال الثالث: اللهم! إن كنت تعلم أنه أعجبته امرأة فجعل لها جعلا، فلما قدر عليها وفر " لها نفسها وسلم لها جعلها، اللهم! إن كنت تعلم أني فعلت ذلك رجاء رحمتك ومخافة عذابك ففرج عنا! فزال الحجر وخرجوا معانيق " يتماشون". "ط، حم، وأبو عوانة عن أنس".
٤٠٤٧٧۔۔۔ (مسند انس (رض)) سابقہ لوگوں میں سے تین آدمی اپنے گھروالوں کے لیے معاش کی طلب میں نکلے توبارش نے انھیں گھیرلیا وہ ایک غار میں داخل ہوگئے ایک ترچھا پتھر ان کے غار پر گرا جس سے انھیں صرف تھوڑا سا نظر آتا تھا تو وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے : پتھر آپڑا نشان قدم مٹ گئے اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی تمہاری جگہ کو نہیں جانتا لہٰذا اللہ تعالیٰ سے اپنے ان اعمال کے ذریعہ دعامانگو ! جن (کی قبولیت) پر بھروسا ہے۔ تو ان میں سے ایک شخص نے کہا : اے اللہ ! آپ جانتے ہیں میرے بوڑھے والدین تھے میں ان کے برتن میں دودھ دوہ کر ان کے پاس لاتا اور جب وہ سوئے ہوتے تو میں ان کی نیند میں خلل ڈالے ان کے سرہانے کھڑارہتاپرجب وہ جاگتے سوجاگتے ، اے اللہ ! اگر آپ کو میرا یہ عمل پسند ہے کہ میں نے آپ کی رضاجوئی اور آپ کے عذاب سے ڈرنے کے لیے ایساکیاتو ہمیں باہر نکالیں تو تہائی پتھرہٹ گیا۔ دوسرے نے کہا : اے اللہ ! آپ جانتے ہیں کہ میں نے ایک کام کے لیے مزدوراجرت پر لیاجب وہ میرے پاس مزدوری مانگنے آیا تو میں غصہ میں تھا میں نے اسے ڈانٹاتو وہ اپنی مزدوری چھوڑکرچلا گیا میں نے اسے جمع رکھا اور وہ بار آور ہوئی یہاں تک کہ اس سے سارامال بن گیا پھر وہ میرے پاس اپنی مزدوری مانگنے آیا تو میں نے سب کچھ اسے دے دیا اگر میں چاہتا تو اسے اس کی پہلی مزدوری دیتا اے اللہ ! آپ جانتے ہیں اگر میں نے یہ کام آپ کی رضاجوئی اور آپ کے عذاب کے خوف سے کیا ہے تو ہمیں باہر نکال دیں تو تہائی پتھر پھر ہٹ گیا۔ تیسرے نے کہا : اے اللہ ! آپ جانتے ہیں کہ ایک عورت اچھی لگی پھر اسے کے لیے اجرت مقرر کی جب وہ اس پر قادر ہوا اور پوری طرح قابوپالیا اور اس کی اجرت اسے دے دی ، اے اللہ ! آپ جانتے ہیں اگر میں نے یہ کام آپ کی رحمت کی امید اور آپ کے عذاب کے خوف سے کیا ہے تو ہمیں باہرنکال دیں تو (سارا) پتھرہٹ گیا تو وہ دوڑتے ہوئے باہرنکل آئے۔ طبرانی مسنداحمد، وابوعوانہ عن انس