40501- "مسند علي" عن الحسن قال: جاء رجل إلى علي فقال: يا أمير المؤمنين ما أمري وأمر يتيمتي؟ قال: عن أي بالكما تسأل؟ ثم قال له: أمتزوجها أنت غنية جميلة؟ قال: نعم والإله! قال: فتزوجها دميمة لا مال لها، خر لها، فإن كان غيرك لها فالحقها بالخيار."ض".
٤٠٥٠١۔۔۔ مسند علی (رض)، حسن سے روایت ہے فرمایا : ایک شخص حضرت علی (رض) کے پاس آکر کہنے لگا : امیرالمومنین میرا اور میری یتیم کا کیا معاملہ ہے ؟ آپ نے فرمایا : اپنی کس حالت کے بارے میں تم پوچھتے ہو ؟ پھر اس سے فرمایا : کیا تو اس سے اس حالت میں شادی کرنا چاہتا ہے جب وہ مالدار اور خوبصورت ہو ؟ اس نے کہا : ہاں، اللہ کی قسم ! آپ نے فرمایا : تو پھر اس سے اس حال میں شادی کر کہ وہ بدصورت اور بےمال ہو اس سے اختیار کرلے اور اگر تمہارے علاوہ کوئی ہے تو اسے اختیار کے ساتھ ملادے۔ ضیاء