40593- "أيضا" عن القاسم بن محمد عن ابن عباس أن رجلا أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ما لي عهد بأهلي منذ عفار " النخل فوجدت رجلا مع امرأتي! وكان زوجها مصفرا حمشا سبط الشعر، والذي رميت به خدلج "، إلى السواد، جعدا قططا مستها، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "اللهم بين"! ثم لاعن بينهما، فجاءت بولد شبه الذي رميت به. فقال ابن شداد بن الهاد لابن عباس: أهي المرأة التي قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لو كنت راجما بغير بينة لرجمتها"، فقال ابن عباس: لا، تلك امرأة قد أعلنت في الإسلام."عب".
٤٠٥٩٣۔۔۔ قاسم بن محمد سے وہ حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آکر کہنے لگا : تابیرنخل کے زمانہ سے میری نئی نئی شادی ہوئی تو میں نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک شخص پایا اور اس عورت کا خاوند پیلے رنگ پتلی پندڈلیوں اور سیدھے بالوں والا تھا۔اور جس کے ساتھ اس کی تہمت لگی تھی وہ موٹی پنڈلیوں والا سیاہ فام گھنگریالے بالوں والا اور بڑے سرین والا تھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! معاملہ واضح فرماپھران کے درمیان لعان ہوا اور اس عورت نے ایسا بچہ جنم دیاجیسی اس پر تہمت لگی تھی ابن شداد بن الھادی نے ابن عباس (رض) سے پوچھا : کیا یہ وہی عورت تھی جس کے بارے میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میں کسی کو بغیر گواہوں کے رجم کرتا تو اس عورت کو سنگسار کرتا۔ تو حضرت ابن عباس نے فرمایا : نہیں وہ عورت اسلام میں مشہور تھی۔ رواہ عبدالرزاق