hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40611

.

كنز العمال

40611
Kanz al-Ummal
40598- عن ابن عمر قال: فرق رسول الله صلى الله عليه وسلم بين أخوى بني العجلان وقال: والله إن أحدكما لكاذب، فهل منكما تائب؟ فلم يعترف واحد منهما، فتلاعنا، ثم قرت امرأة بينهما قال: يا رسول الله! صداقي، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: إن كنت صادقا فهو لها بما استحللت منها، وإن كنت كاذبا فذاك أوجب لها."عب".
٤٠٥٩٨۔۔۔ ابن عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنی عجلان کے دوافراد (یعنی خاوند بیوی) کے درمیان تفریق کی اور فرمایا : اللہ کی قسم ! تم میں سے ایک جھوٹا ہے تو کیا تم میں سے کوئی رجوع کرنے والا ہے ؟ تو ان میں سے کسی نے کوئی اعتراف نہیں کیا، پھر انھوں نے آپس میں لعان کیا۔ اس نے کہا یارسول اللہ ! میرا (اداکردہ) مہرتو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے فرمایا : اگر تم سچے ہو تو اس سے فائدہ اٹھانے کے عوض اور اگر جھونے ہو تو وہ اس کی زیادہ حق دا رہے۔ رواہ عبدالرزاق