hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4083

.

كنز العمال

4083
Kanz al-Ummal
4083 - عن ابن مسعود قال سورة تبارك هي المانعة تمنع باذن الله من عذاب القبر ، أتى رجل من قبل رأسه ، قال : لا سبيل لكم علي انه قد كان وعى في سورة الملك ، وأتي من قبل رجليه ، فقالت رجلاه لا سبيل لكم علي انه كان يقوم بي بسورة الملك فمنعته باذن الله من عذاب القبر وهى في التوراة سورة الملك ، من قرأها في ليلة فقد أكثر وأطيب. (ق فيه).
4083: حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں سورة تباک الذی سورة مانع ہے یہ اللہ کے حکم سے قبر کے عذاب کو منع کرتی ہے اور روکتی ہے۔ عذاب سر کی طرف سے آتا ہے تو سر کہتا ہے اس شخص نے میرے اندر سورة تبارک الذی کو محفوظ کر رکھا ہے لہٰذا یہاں سے عذاب کو راستہ نہیں مل سکتا۔ عذاب پاؤں کی طرف سے آتا ہے تو پاؤں کہتے ہیں : اس شخص کے ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر سورة تبارک الذی پڑھتا رہا ہے لہٰذا یہاں سے تم کو راستہ نہیں مل سکتا۔ پس اللہ کے حکم سے یہ سورت قبر کے عذاب کو روک دیتی ہے۔ یہ سورت توراۃ میں بھی ہے۔ جس نے اس کو رات میں پڑھا اس نے بہت زیادہ (قرآن پڑھا) اور اچھا کیا۔ البیہقی فی عذاب القبر۔