hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4133

.

كنز العمال

4133
Kanz al-Ummal
4133 - "مسند عبد الله بن عمر" عن عبد الله بن عمرو قال: "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اقرأ القرآن في شهر، فقلت إني أقوى، قال: اقرأ في كل خمس وعشرين، قلت إني أقوى، قال: اقرأه في عشرين، قلت إني أقوى، قال: اقرأه في خمس عشرة، قلت إني أقوى، قال: اقرأه في عشر، قلت إني أقوى، قال: اقرأه في خمس، قلت إني أقوى قال: لا ". "كر".
4133: (مسند عبداللہ بن عمرو (رض) عبداللہ بن عمرو سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (مجھے) فرمایا : ایک مہینے میں ایک قرآن پڑھ لیا کر۔ میں نے عرض کیا : میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اچھا پچیس دنوں میں قرآن پڑھ لیا کر۔ میں نے عرض کیا : میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔ فرمایا : اچھا بیس دنوں میں پڑھ لیا کر۔ عرض کیا : میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔ فرمایا : پندرہ دنوں میں قرآن پڑھ لیا کر۔ عرض کیا : میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں ۔ فرمایا : دس دن میں قرآن پڑھ لیا کر۔ میں نے عرض کیا : میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔ فرمایا : پانچ دنوں میں قرآن پڑھ لیا کر۔ میں نے عرض کیا : میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں فرمایا : (پس اس سے زیادہ) نہیں۔ رواہ ابن عساکر۔