4135 - عن عبد الله بن عمرو قال: "جمعت القرآن، فقرأت به في ليلة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اقرأه في شهر، قلت يا رسول الله دعني أستمتع من قوتي وشبابي، قال اقرأه في عشرين، قلت يا رسول الله دعني أستمتع من قوتي وشبابي، قال: اقرأه في عشر، قلت يا رسول الله دعني استمتع من قوتي وشبابي، قال: اقرأه في سبع ليال قلت: يا رسول الله دعني استمتع من قوتي وشبابي فأبى". "ع كر".
4135: عبداللہ بن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ میں نے قرآن پاک جمع کرلیا میں اس کو ایک رات میں پڑھ لیا کرتا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک ماہ میں پڑھ لیا کر۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! چھوڑئیے مجھے، میں اپنی طاقت اور جوانی کو کام میں لاؤں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیس دنوں میں پڑھ لیا کر۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! چھوڑیے مجھے، میں اپنی طاقت اور جوانی کو کام میں لاؤں۔ فرمایا : دس دنوں میں پڑھ لیا کر۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! چھوڑئیے مجھے، میں اپنی طاقت و جوانی کو کام میں لاؤں۔ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انکار فرما دیا۔ (مسند ابی یعلی، ابن عساکر)