4138 - "معاذ" عن عبد الرحمن بن غنم قال قلت لمعاذ: "أيقرأ الجنب؟ قال: نعم إن شاء، قلت والحائض؟ قال: نعم، قلت والنفساء؟ قال نعم، لا يدعن أحد ذكر الله، ولا تلاوة كتابه على حال: قلت فإن الناس يكرهونه، قال: من كرهه إنما كرهه تنزيها عنه، ومن نهى عنه فإنما يقول بغير علم، ما نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن شيء من ذلك". "ابن جرير" وسنده ضعيف.
4138: (معاذ (رض)) عبدالرحمن بن غنم فرماتے ہیں میں نے حضرت معاذ (رض) سے دریافت کیا کیا جنبی (جس پر غسل فرض ہو) قرآن پڑھ سکتا ہے ؟ فرمایا : ہاں اگر وہ پڑھنا چاہے تو پڑھ لے۔ میں نے عرض کیا : اور حائضہ ؟ فرمایا : ہاں (پڑھ سکتی ہے) میں نے عرض کیا : نافسہ (بچہ جنم دینے والی عورت ایام ناپاکی میں) فرمایا : ہاں (پڑھ سکتی ہے) ۔ کوئی بھی اللہ کا ذکر چھوڑے اور نہ اس کی کتاب کی تلاوت کسی بھی حال میں میں نے عرض کیا : لوگ تو ناپسند خیال کرتے ہیں ؟ فرمایا : جو اس کو ناپسند کرتا ہے وہ بچنے کے لیے کرتا ہے اور جو اس سے منع کرتا ہے اور وہ بغیر علم کے ایسا کرتا ہے اور جو اس سے منع کرتا ہے وہ بغیر علم کے ایسا کرتا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسی کسی بات سے منع نہیں فرمایا۔ رواہ ابن جریر۔ کلام : اس روایت کی سند ضعیف ہے۔