hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4141

.

كنز العمال

4141
Kanz al-Ummal
4141 - "أبو هريرة" عن أبي هريرة قال: "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم سمعتك يا أبا بكر تخافت بالقراءة، قال: قد أسمعت من ناجيت وقال: سمعتك يا عمر تجهر بقراءتك، قال: أنفر الشيطان، وأوقظ الوسنان، وسمعتك يا بلال من هذه السورة، ومن هذه السورة، قال كلام طيب يجمع الله بعضه إلى بعض، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: كلكم قد أصاب ". "كر".
4141: (ابوہریرہ (رض)) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابوبکر ! میں نے تم کو سنا ہے کہ تم پست آواز میں قرآن پڑھتے ہو ؟ انھوں نے عرض کیا : میں جس سے مناجات کرتا ہوں اس کو سناتا ہوں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عمر ! میں تم کو سنا ہے کہ تم تیز آواز میں قرآن پڑھتے ہو ؟ عرض کیا : میں شیطان کو بھگاتا ہوں اور اونگھنے والوں کو جگاتا ہوں۔ پھر آپ نے فرمایا : اے بلال میں تم کو سنا ہے کہ تم کچھ سورت سے کچھ یوں قرآن پڑھتے ہو ؟ عرض کیا : یہ (سارا) پاکیزہ کلام ہے جو اللہ پاک ایک دوسرے سے ملاتا ہے۔ تب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم سب صحیح ہو۔ رواہ ابن عساکر۔