4146 - عن جابر قال، "قرأ رسول الله صلى الله عليه وسلم الرحمن حتى ختمها فقال: ما لي أراكم سكوتا للجن كانوا أحسن ردا منكم ما قرأت عليهم هذه الآية من مرة {فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ} إلا قالوا: ولا بشيء من نعمك ربنا نكذب فلك الحمد". "الحسن بن سفيان". مر برقم/2823/.
4146: حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورة رحمن تلاوت فرمائی حتی کہ اس سورت کو ختم کردیا پھر فرمایا : کیا بات ہے میں تم کو خاموش دیکھ رہا ہوں۔ جن تم سے زیادہ اچھا جواب دینے والے تھے۔ میں جب بھی ان پر یہ آیت پڑھتا۔ فبای آلاء ربکما تکذبان) تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟ تو جن کہتے : ولا بشیء من نعمک ربنا نکذب فلک الحمد، اے رب ہم تیری کسی نعمت کو نہیں جھٹلا سکتے پس تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔ الحسن بن سفیان۔