41550- ما من خارج يخرج إلا ببابه رايتان: راية بيد ملك، وراية بيد شيطان، فإن خرج فيما يحب الله عز وجل تبعه الملك برايته فلم يزل تحت راية الملك حتى يرجع إلى بيته، وإن خرج فيما يسخط الله تبعه الشيطان برايته فلم يزل تحت راية الشيطان حتى يرجع إلى بيته."حم، طس، ق في المعرفة - عن أبي هريرة".
٤١٥٥٠۔۔۔ ہر شخص جو گھر سے نکلتا ہے اس کے دروازے پر دوجھنڈے ہوتے ہیں ایک جھنڈا فرشتہ کے ہاتھ میں اور ایک جھنڈا شیطان کے ہاتھ میں اگر وہ اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ کاموں کی غرض سے نکلے تو فرشتہ اپنا جھنڈالے کرا سے پیچھے ہولیتا ہے اور وہ شخص اپنے گھرواپس آنے تک اس کے جھنڈے تلے رہتا ہے۔ اور اگر اللہ تعالیٰ کی ناراضگی والی باتوں کی غرض سے نکلے تو شیطان اس کا پیچھا کرتا ہے اور وہ واپس اپنے گھر آنے تک شیطان کے پرچم تلے رہتا ہے۔ مسنداحمد، طبرانی فی الاوسط بیہقی فی المعرفۃ عن ابوہریرہ