42145- مثل الذي يفر من الموت كالثعلب تطلبه الأرض بدين فجعل يسعى حتى إذا أعيى وانبهر دخل جحره، فقالت له الأرض عند سبلته: ديني ديني يا ثعلب! فخرج له حصاص، فلم يزل كذلك حتى انقطعت عنقه فمات."الرامهرمزي، طب، هب - عن سمرة بن جندب وقال هب: المحفوظ وقفه".
٤٢١٤٥۔۔۔ جو شخص موت سے بھاگتا ہے اس کی مثال اس لومڑی کی سی ہے جو اس لیے بھاگتی ہے کہ زمین قرض کے بدلہ اس سے مطالبہ کرتی ہے تو وہ بھاگتی رہتی ہے اور جب تھک ہاربیٹھتی ہے تو اپنی بل میں داخل ہوجاتی ہے پھر زمین اس کی لاچاری کے وقت کہے گی لومڑی ! میرا قرض میرا قرض دو تو اس وقت اس کا گوزنکلے گا اور یہی سلسلہ جاری رہے گا یہاں تک کہ اس کی گردن جدا ہوجائے گی اور وہ مرجائے گی۔ الرمھرمزی، طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی الشعب عن سمرۃ بن جندب وقال البیہقی، المحفوظ وقفہ، کلام۔۔۔ النافلۃ ٥٠، الوقوف ١٤٤۔