4218 - "من مسند أبي" عن عكرمة بن سليمان: قرأت على إسماعيل بن عبد الله بن قسطنطين فلما بلغت والضحى قال لي: "كبر عند خاتمة كل سورة حتى تختم فإني قرأت على عبد الله بن كثير فلما بلغت والضحى قال: كبر حتى تختم، وأخبر أنه قرأ على مجاهد فأمره بذلك وأخبر أن ابن عباس أمره بذلك، وأخبر ابن عباس أن أبي بن كعب أمره بذلك، وأخبر أبي أن النبي صلى الله عليه وسلم أمره بذلك". "ك وابن مردويه هب".
4218: (مسند ابی (رض)) عکرمہ بن سلیمان کہتے ہیں میں نے اسماعیل بن عبداللہ بن قسطنطین کے سامنے قرآن پڑھا جب میں سورة والضحی پر پہنچا تو فرمایا اب ہر سورت کے ختم پر اللہ کی بڑائی بیان کرو (اللہ اکبر کہو یا اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر کہو) کیونکہ میں نے عبداللہ بن کثیر سے قرآن پڑھا اور میں والضحی پر پہنچا تو انھوں نے مجھے ایسا ہی فرمایا اور بتایا کہ انھوں نے محامد (رح) سے قرآن پڑھا تو انھوں نے بھی ایسا فرمایا اور فرمایا کہ میں نے ابن عباس (رض) سے قرآن پڑھا تو انھوں نے بھی ایسا فرمایا اور فرمایا کہ میں نے ابن عباس (رض) سے قرآن پڑھا تو انھوں نے بھی ایسا فرمایا اور فرمایا کہ میں نے حضرت ابی (رض) سے قرآن پڑھا تو انھوں نے بھی ایسا ہی فرمایا اور فرمایا کہ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا ہی حکم فرمایا ہے۔ (مستدرک الحاکم ابن مردویہ ، شعب الایمان للبیہقی)